سندھ اور بلوچستان کے اکثر مقامات پر بارش کا امکان ، نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ

محکمہ موسمیات نے آج سندھ اور بلوچستان کے اکثر مقامات پر بارش کی پیشگوئی کر دی جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آنے کے خدشات کا بھی اظہار کیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز سندھ اوربلوچستان میں اکثر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزید بارش (کہیں کہیں موسلادھار بارش )جبکہ شمال مشرقی وجنوبی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا،کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، حیدر آباد، ٹھٹہ، بدین، دادو، شہید بینظیر آباد، سکھر ، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے ، ڈیرہ غازی خان اور بلوچستان کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں نے اتوار کے روز سندھ اوربلوچستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش (چند مقامات پر موسلادھار بارش )جبکہ شمال مشرقی و جنوبی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا،کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے ۔