حکومت نے عالمی سطح کی نسبت پٹرولیم مصنوعات میں کم ریلیف دیا ، شہری نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی

حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فیصلے کے خلاف شہری لاہور ہائیکورٹ پہنچ گیا ، درخواست میں موقف اختیار کیا کہ حکومت نے عالمی سطح کی نسبت پٹرولیم مصنوعات میں کم ریلیف دیا ہے ۔

لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردہ درخواست میں شہری نے موقف اختیار کیا کہ حکومت نے عالمی سطح کی نسبت پیٹرولیم مصنوعات میں کمی بہت کم کی ہے، مہنگائی کو کم کرنے کیلئے عالمی سطح کے مطابق پٹرول کی قیمتوں کو کم کیا جائے، تیل کی قیمت مارچ 2022 میں پٹرول کی قیمت 130 ڈالر فی بیرل ہو گئی تھی۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ آج تیل کی قیمت کم ہو کر 94 ڈالر ہو گئی ہے مگر یہاں قیمت پھر بھی 230 روپے سے زائد ہے ، عدالت عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے مطابق قیمتوں کے تعین کا حکم دے۔