لندن :(ڈیلی شعور ) پاکستانی نژاد برطانوی شہری اور لیبرامیدوارصادق خان نے تیسری بارمیئر لندن منتخب ہو کر ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔
پاکستان لیبر پارٹی کے امیدوار صادق خان 40 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کر کے تیسری بار لندن کے میئر منتخب ہو گئے۔
اعداد و شمار کے مطابق، برطانویوں نے صادق خان کو 43 فیصد اور ان کے قریبی حریف سوسن ہال کو 33 فیصد ووٹ دیا۔ صادق خان پہلی بار 2016 میں لندن کے میئر منتخب ہوئے تھے۔
حتمی نتائج کے اعلان سے قبل ہی لیبر پارٹی نے صادق خان کی جیت کا اعلان کر دیا۔
ابتدائی نتائج کے اعلان کے وقت صادق خان قیادت کے عہدے پر فائز تھے، پارٹی ذرائع کو ابتدائی طور پر بہت امیدیں تھیں کہ وہ تیسری مرتبہ تاریخی جیت جائیں گے۔
جب 14 میں سے چار حلقوں کے نتائج کا اعلان کیا گیا تو صادق خان اپنے حریف سوسن ہال سے صرف 165,301 ووٹوں سے آگے تھے جبکہ صادق خان 350,453 ووٹوں سے آگے تھے۔
قابل غور بات یہ ہے کہ لندن کے میئر کی حیثیت سے اپنے دور میں صادق نے پرائمری اسکول کے تمام طلباء کے لیے مفت لنچ کا ایک سلسلہ متعارف کرایا تھا، جسے خوب پذیرائی ملی۔ تاہم بعد میں انہیں تنازعات کا سامنا کرنا پڑا۔
Leave a Reply