محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا نیا سسٹم ملک میں داخل ہو گیا ہے جس سے ملک بھر میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔
آج سے جمعہ کے روز تک اسلام آباد،سندھ، پنجاب، بلوچستان،خیبر پختو نخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان کے اکثر علاقوں میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
اسلا م آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، پنجگور،کیچ، گوادر، پسنی، جیوانی، لسبیلہ، دالبندین، قلات، خضدار، تربت، آواران اور مکران میں بارش کاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے مری، گلیات، خطہ پوٹھوہار، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، جھنگ، خوشاب، بہاولنگر، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، حافظ آباد، لاہور، قصور، گجرات، نارووال، سیالکوٹ، میانوالی اور سرگودھا میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سوات، دیر، مالاکنڈ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، کوہاٹ، کوہستان، پشاور، مردان، کرم، وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں میں بھی تیزہواؤں کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں۔
Leave a Reply