کم عمر افراد دل کےمرض میں مبتلا ہورہےہیں ،طبی ماہرین

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )ماہرین امراض قلب کا کہنا ہے کہ نا مناسب طرز زندگی ، ورزش اور غذاکی طرف عدم توجہ کے باعث کم عمر افراد میں دل کےامراض تیزی سے پھیل رہےہیں۔
لاہور میں 45 ویں سالانہ ہارٹ کانفرنس کا آغاز ہوگیا، پہلے روز ملکی اورغیر ملکی طبی ماہرین نے دل کے مرض کی علامات ،ان سے بچاو اور علاج پر روشنی ڈالی۔ڈاکٹر اظہر فاروقی کا کہنا تھا کہ گذشتہ سالوں کی نسبت دل کا مرض زیادہ پھیل رہا ہے،35 سال کی عمر تک کے لوگوں نے ورزش چھوڑ دی ہے اور مرغن غذاوں کا استعمال زیادہ کرتے ہیں جو خطرے کی گھنٹی ہے ،ڈاکٹر ندیم حیات ملک کا کہنا تھا کہ کانفرنس میں شریک طبی ماہرین جدید انجیو پلاسٹی بھی کرکے دکھائیں گے۔


Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *